ڈپٹی کمشنر سکھر نے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

Published on May 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 746)      No Comments

6

سکھر ۔۔۔ سکھر میں پولیو مہم کا افتتاح ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر شہزاد طاہر تھہیم نے ہفتہ کے روز غلام محمد مہر ٹیچنگ اسپتال سکھر میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر افتتاح کیا۔ پولیو مہم 5 تا 7 مئی تک جاری رہے گی۔ تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نے اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا سماجی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے 5 مئی سے شروع ہونے والی مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیم کے ممبران کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے اس سلسلے میں معاشرے کے سرکردہ افراد، علماء، سماجی، سیاسی شخصیات اپنے اپنے علاقوں میں 5 سال سے کم عمرکے بچوں کے والدین میں پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے بھرپور طریقے سے شعور اجاگر کریں پڑوسی ممالک میں اس مرض کا خاتمہ بہتر عمل کے باعث ممکن ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ سکھر ضلع میں انسداد پولیو مہم میں فرائض کی ادائیگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کی کارکردگی اطمینان بخش ہے جس کے نتیجے میں سکھر ضلع پولیو فری ہے پولیو کے قطرے نہ پلانے والے بچوں کے والدین کواس بیماری کے نقصانات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے شعور کی بیداری ترجیحی پہلو ہے اور انسداد پولیو ٹیم کے ممبران اپنی ڈیوٹی نیک نیتی اور ایماندار ی کے ساتھ انجام دیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے مدد مل سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes