پاکستان میں اس بار 30 روزے پورے ہوں گے۔محکمہ موسمیات

Published on April 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں عید الفطر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق پاکستان میں 3 اپریل کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر پاکستان میں 30 روزے ہوئے تو عیدالفطر 3 مئی کو ہوگی اور اگر 29 روزے ہوئے تو 2 مئی کو ہوگی۔تاہم پاکستان میں عید الفطر پیر کو ہوگی یا پھر منگل کو ، اس حوالے سے پوری قوم کو بے صبری سے انتظار ہے اور سب کو رویت ہلال کمیٹی کا انتظار ہے جو عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں اتوار کو اجلاس منعقد کرے گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں اتوار یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، یعنی پاکستان میں اس بار 30 روزے پورے ہوں گے اور پیر کو عید کے امکانات بہت کم ہیں۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog