پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے بعد عمرانیہ بیانیہ غلط ہوگیاممبران قومی و صوبائی اسمبلی بوریوالہ

Published on April 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں۔سید ساجد مہدی سلیم شاہ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ۔سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ۔میاں عرفان عقیل دولتانہ۔سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال نے کہاہے کہ پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس کے بعد جھوٹے بیانئے سے لوگوں کو گمراہ کرکے ملک میں افرا تفری پھیلانے والے نیازی ٹولے کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ نہ تو امریکہ ان سے اڈے مانگے اور نہ عمران خان کے خلاف سازش ہوئی اور قومی سلامتی کے اعلامیہ میں سازش کا کوئی ذکر نہ ہے اقتدار کھو جانے سے عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں وہ ملکی سلامتی کے اداروں اور ایٹمی اثاثوں کے بارے میں جلسوں میں بیان بازی کرکے قومی راز افشاں کرکے بطور وزیراعظم دئیے گئے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اصل حقائق سانے آنے کے بعد عمران بابا اور چالیس چوروں کے جھوٹوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题