کراچی پاک سرزمین پارٹی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر، پمفلٹ چھپ گئے

Published on April 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

444
کراچی (یو این پی) پاک سرزمین پارٹی کا پہلا جلسہ 24 اپریل کو کراچی میں باغ قائد میں منقعد ہو گا۔ اس جلسے کے لئے پاک سرزمین پارٹی کی تیاریاں زور پکڑنے لگی ہیں۔ ایک طرف جہاں رہنماؤں کی جانب سے مختلف شہروں کے دورے کئے جا رہے ہیں تو دوسری جانب کراچی کے شہریوں کو مائل کرنے کے لئے پمفلٹ چھپوا دیئے گئے ہیں، جن میں جلسہ کا وقت شام اور مقام باغ جناح لکھا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کے حوالے سے پمفلٹ شہر کے مختلف مقامات پر تقسیم کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy