بلاول بھٹو کی مسجد اقصی پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حملے کی مذمت

Published on April 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسجد اقصی پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے حملے کی مذمت،اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں رمضان کے ایام میں عبادت گزاروں پر اسٹین گرنیڈز سے حملے اور آنسو گیس کا استعمال انسانیت کی توہین ہے، الاقصی کمپانڈ میں نمازیوں اور معتکفین پر ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال اور عبادت گزاروں کو باہر نکالنا سفاکیت کی انتہا ہے، سینکڑوں زخمی اور متعدد گرفتار ہوئے، اسرائیل انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہا ہے، عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا بند کرے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes