وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ،سعو دی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے: عمران خان

Published on September 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملاقات کی ہے ۔
وزیر اعظم سے ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، اس کے علاوہ پاکستانی قیادت کے بیرونی دوروں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ عسکری قیادت نے وزیر اعظم کو دہشتگردی کیخلاف آپریشنزمیں پیشرفت اور آرمی چیف کے دورہ چین کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے اور خطے کے استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ سعودی عرب اور چین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں، سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes