روایت سے ہٹ کر نئے تقاضوں اور آئیڈیاز کو سامنے لائیں گے شہزاد خان

Published on April 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments


 روائتی فلم میکنگ سے ہٹ کر مار دھاڑ سے پاک فلمیں بنائی جائیں رومان خان
لاہور ( یواین پی/زکیر بھٹی/رانا طارق ) ڈریم لینڈ پروڈکشن آفس کی شاندار سوفٹ اوپننگ ،مہمان خصوصی پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر سہیل علی ٹونی نے ربن کاٹ کر اوپننگ کی اس موقع پر حیدر راج ملتانی،آفتاب اکرم اور ڈاکٹر رنز کے مینجر محمد ہارون گیسٹ آف آنرز کے طور ہر تقریب میں شریک ہوئے اوپننگ تقریب میں پروڈیوسر نعیم خان،پروڈیوسر جانی جی، پروڈیوسر آصف بالا،سنگر سکندر رفیع، ڈاکٹر سجاد، رمضان بھٹی، رانا طارق احمد، رانا ذیشان، ماڈل حسنین، نصیب خاں،ہیروئنز ظفیرہ چودھری، سہانا سارا، پری شا،حمیرا بائیکر ،مدیحہ چودھری اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی سعودی عرب سے خصوصی طور پر زکیر احمد بھٹی نے بذریعہ وڈیو لنک تقریب میں شریک ہوئے ڈریم لینڈ پروڈکشنز کے سی ای او شہزاد خان نے بتایا کہ ہماری پروڈکشن روایت سے ہٹ کر نئے تقاضوں اور آئیڈیاز کو سامنے لائے گی اور ہم اپنے ہر پراجیکٹ میں نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے مستقبل قریب میں ہم ڈریم لینڈ پروڈکشنز کو انٹرنیشل سطح پر لے کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں دبئی، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں اپنی پرانچز کھولیں گے رائٹر ڈائریکٹر اعجاز شریف نے بتایا کہ ہم سینما کلچر کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں فلم بینوں کو ایسی انٹرٹینمنٹ دینا چاہتے ہیں جو انہیں سٹریس اور ٹینشن سے باہر نکال دے. پروڈیوسر رائٹر،ڈائریکٹر، ایکٹر ایم اے رومان خان نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں پہلی بار اعجاز شریف اور رومان خان دو ڈائریکٹر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ روائتی فلم میکنگ سے ہٹ کر خون خرابے اور مار دھاڑ سے پاک فلمیں بنائی جائیں اور اس سلسلے میں مختلف سبجیکٹس پر کام ہو رہا ہے اور عید کے بعد اوپننگ کی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes