علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششیں کی جائیں گی، چینی صدر

Published on September 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی سے اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا، علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کو فروغ دینے کی کوششیں کی جائیں گی۔ منگل کے روز ان خیا لات کا اظہار چینی صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کے 10ویں اجلاس کو مبارکباد کے خط میں کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ 2013 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے انصاف کے اجلاس کے طریقہ کار کے آغاز کے بعد سے، ہر رکن ملک نے اقوام متحدہ کی مرکزیت پر مبنی بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم و نسق کے مضبوطی سے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین نئے دور میں قانونی اور عدالتی انتظامیہ کے شعبے میں مختلف ممالک کے تبادلوں اور تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کا 10واں اجلاس چین کی وزارت انصاف کی میزبانی میں 5 تاریخ کو شنگھائی میں شروع ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme