نسیم ولی خان نے باچا خان مرکز کے حصول کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی

Published on November 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

444
پشاور۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے باچا خان مرکز کے حصول کیلئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔بیگم نسیم ولی خان کی جانب سے پشاور کی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ باچا خان مرکز ان کی ملکیت ہے،مرکز خالی کرانے کیلئے اے این پی کو کئی بار نوٹس دیے لیکن مرکز خالی نہیں کیا گیا۔بیگم نسیم ولی خان نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی ولی کے نام سے نئی جماعت بنائی ہے لہذا اے این پی سے باچا خان مرکز واگزار کرایا جائے، درخواست میں اسفندیار ولی اور امیرحیدرخان ہوتی کو فریق بنایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme