کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے کپاس کے کاشتکاروں کو زرعی زہروں کی فراہمی کا منصوبہ

Published on April 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید کے مطابق محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے کسان دوست اقدامات کے تحت کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے کپاس کے کاشتکاروں کو زرعی زہروں کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کے مرکزی وثانوی علاقہ جات فیصل آباد ڈویژن سمیت 12.5۔ایکڑ تک کپاس کاشت کرنے والے آبپاش زرعی اراضی کے مالک خواتین وحضرات درخواست دینے کے اہل ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ شرائط کے مطابق درخواست دہندہ کم ازکم 5۔ایکڑ کپاس کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 مئی ہے۔درخواستوں کی قرعہ اندازی 16 مئی اور کامیاب کاشتکاروں کو زرعی زہروں کی فراہمی 23 مئی کو ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog