نامور گلوکارہ اقبال بانو کی13ویں برسی آج21 اپریل بروزجمعرات کو منائی جائیگی

Published on April 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

لاہور(یواین پی)برصغیر کی معروف غزل گائیگ اور پاکستان کی نامور گلوکارہ اقبال بانو کی13ویں برسی آج21 اپریل بروزجمعرات کو منائی جائیگی وہ1935میں بھارت کے شہر دہلی میں پیداہوئیں انہوں نے1950 میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا وہ اردو، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں غزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل،نیم کلاسیکل،ٹھمری میں بھی خاص مہارت رکھتی تھیں ”تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے“ سے انہیں بہت شہرت ملی 1990میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا اور اقبال بانو 21اپریل 2009کو74 برس کی عمر میں وفات پاگئی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题