ٹیکسلاکے نواحی علاقہ میں پرائمری سکول کوتباہ کرنے کی دھمکی

Published on January 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

20120919_schoolkids
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)ٹیکسلاکے نواحی علاقہ میں پرائمری سکول کوتباہ کرنے کی دھمکی ، نامعلوم شخص نے سکول کے بلیک بورڈ پر دھمکی کے الفاظ درج کردیئے ، سکول سٹاف میں خوف ہراس ، محکمہ تعلیم کے آفیشل موقع پر پہنچ گئے،تھانہ ٹیکسلا میں نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ دفعہ 7 اور سی آر پی سی 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے علاقہ ڈھوک زیندی کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں جمعہ کی صبح جب سکول کھلا تو بلیک بورڈ پر سفید چاک سے ایک تحریر درج تھی جس کے مطابق ( سکول بند کرو ورنہ اسے جمعہ کے روز تباہ کردیا جائے گا، شکریہ )مذکورہ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر انچارج سٹاف شرافت عباس کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ واقعہ کی اطلاع ہیلپ لائن نیکٹا 1717 کو دی ،اور سکول میں مشکوک سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا،محکمہ تعلیم کے مقامی افسران اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے،جبکہ سکول کے طلباء سمیت سٹاف سے بھی انکوائری کی گئی ،ادہر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عبدالخالق نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں تمام پہلو وں کا جائزہ لیا جارہا ہے ، جبکہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے انکا کہنا تھا کہ تحریر کو میچ کرنے کے لئے تحقیق کی جارہی ہے کہ آیا سکول میں سے کسی بچے کی شرارت تو نہیں،یا کہ واقعی کسی دہشتگرد کی کاروائی ہے،مختلف زاویوں سے مکمل چھان بین کی جارہی ہے،ادہر جب اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ مشکوک سرگرمیوں سمیت تمام ممکنہ پہلو وں کو قریب سے مانیٹر کیا جارہا ہے، تاہم علاقہ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مقامی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سکول ایڈمنسٹریٹر شرافت عباس کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سی آر پی سی 506 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے یاد رہے کہ قبل ازیں واہ کینٹ کے ایک نجی سکول میں بھی سکول کی پرنسپل کو موبائل فون پیغام کے زریعے اس قسم کی دھکمی مل چکی ہے ،جس پر تحقیق کے بعد سکول کے ایک طالب علم کو زیر حراست لیا گیاتھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes