بوریوالاپاسکو، گندم کا خریداری ہدف 6لاکھ بوری سے کم کرکے5 لاکھ بوری کردیا گیا

Published on April 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

بورے والا(یواین پی)پاسکو کی جانب سے گندم کا خریداری ہدف 6لاکھ بوری سے کم کرکے5 لاکھ بوری کردیا گیا،خریداری مراکز پر5لاکھ بوری باردانہ تقسیم ہونے کے بعد باردانہ نایاب ہوگیا،خریداری ہدف اچانک کم ہونے سے لاکھوں من گندم کھیتوں میں موجود،پاکستان کسان اتحاد نے خریداری ہدف مزید دو لکھ بوری بڑھانے کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق امسال پاسکو کی جانب سے بورے والا زون کے لئے گندم کی خریداری کا ہدف 6 لاکھ بوری مقرر کیا گیا تھا جسے گزشتہ روز اچانک کم کرکے 5 لاکھ کردیا گیا اور خریداری مراکز پر فراہم کردہ 5لاکھ بوری باردانہ تقسیم ہونے کے بعد مراکز پر باردانہ نایاب ہوگیا جبکہ ابھی تک مقامی سطح پر گندم کی پچھیتی فصل کی وجہ سے ابھی لاکھوں من گندم کھیتوں میں موجود ہے جسے فروخت کرنے کے لئے کسانوں کو باردانہ نہیں مل رہا اس صورتحال پر پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں سے گندم کا آخری دانہ تک خریدنے کے لئے فوری طور پر خریداری ہدف میں ایک لاکھ سے زائد بوری اضافہ کرکے باردانہ کی فراہمی یقینی بنائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes