ہماری حکومت کی آئینی مدت ڈیڑھ سال ہے، وزیراعظم

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) وزیراعظم شہبازشریف نے عام انتخابات 2023 میں ہونے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی آئینی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے، لسبیلہ تا چمن،خضدار کچلاک 200ارب کا منصوبہ ہے، ڈیڑھ سال میں کراچی سے چمن شاہراہ مکمل کریں گے،معلوم نہیں منصوبے کیلئے پیسا کہاں سے آئے گا، لیکن کم ترین وقت میں پیسا لے کر آؤں گا۔انہوں نے خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے خطاب کیا تو یہاں بلوچستان کے عمائدین نے ان کے خطاب کوسنا، پھر جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو بلوچستان کے عمائدین نے ہی میونسپل کمیٹی ہال میں پاکستان کے ساتھ جانے کا اعلان کیا تھا، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا سوبہ ہے جبکہ آبادی کے لحاظ سے چھوٹا صوبہ ہے ، بلوچستان ترقی میں بہت پیچھے رہ گیا، سوئی سے گیس نکلتی ہے تو پورا پاکستان فائدہ اٹھاتا ہے، لیکن بلوچستان کو جو فائدہ ملنا تھا، وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے، بلوچستان کو اللہ نے بے پناہ معدنیات ، قدرتی دولت سے مالا مال کیا ہے، ریکوڈک کے ذخائر، پن بجلی کے منصوبے بن سکتے ہیں، کوئلہ کو دیکھ لیں، اللہ نے صوبے کو جو عنایات کی ہیں، اس کو ہم پوری طرح تلاش نہیں کرسکے اور اس کا فائدہ پاکستان کو نہیں پہنچا سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题