ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات ملتان ریجن ملتان مبشر احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا سالانہ معائنہ کیا

Published on December 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

19-12-2014 District Jail
وہاڑی( یواین پی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس جیل خانہ جات ملتان ریجن ملتان مبشر احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا سالانہ معائنہ کیا انہوں نے تمام اندرون وبیرون جیل کے معائنہ کے دوران قیدیوں کے مسائل سنے اُن کو حل کرنے کے لیے فوری طور پراحکامات جاری کیے اس کے علاوہ ملازمین کی کٹ پریڈ کا معائنہ کیا اوراچھی کارکردگی پر ملازمین کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا اور ملازمین کے مسائل سنے اس موقع پراُن کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل عطااللہ اعوان، ڈاکٹر عرفان شکیل میڈیکل آفیسر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدا لصبورسکھیرا ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد یونس شاہد چوہدری اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ صاحبان بھی موجود تھے ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے سیکورٹی کے معیار کو تسلی بخش قرار دیا اور مزید بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy