سعودیہ نے اس سال تمام ممالک کے لیے حج کو ٹہ جاری کر دیا

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

مکہ شریف(یواین پی)رواں سال پاکستان سے 81 ہزار سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے،سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سال تمام ممالک کے لیے حج کوٹے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رواں سال پاکستان سے 81 ہزار 132 عازمین پر آئیں گے۔ سعودیہ میڈیا کے مطابق بیرون مملکت اس سال ساڑھے 8 لاکھ عازمین حج پر آئیں گے جو کل تعداد کا 85 فیصد ہیں۔ اس سال اندرون و بیرون مملکت سے عازمین کی تعداد 10 لاکھ مقررکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران جس ملک کے لیے جتنا حج کوٹہ مقرر تھا اس کا 45.2 فیصد حصہ رواں سال کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس اصول کے مطابق سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیا سے ایک لاکھ 51 ہزار آئیں گے۔ انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ عازمین پاکستان سے آئیں گے۔ سب سے کم عازمین انگولا سے آئیں گے ان کی کل تعداد 23 ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog