پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 162 پارٹنر سکولوں کا خصوصی ٹیسٹ 11 اور 12 فروری کوہو گا

Published on February 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,002)      No Comments

033
لاہور(یو این پی) برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد اور وزیراعلی پنجاب ایجوکیشن سیکٹر روڈ میپ ٹیم کے باہمی اشتراک سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 162 پارٹنر سکولوں کے گریڈ3 کے طالب علموں کا خصوصی ٹیسٹ 11 اور 12 فروری کو صبح ساڑھے نو بجے تا گیارہ بجے دن منعقد ہو گا۔یہ ٹیسٹ متعلقہ سکول میں ہی لیا جائے گا۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیش کے ترجمان کے مطابق90 منٹ دورانیے کے اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد گریڈ 3 کے طالب علموں کی اوسط کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔یہ ٹیسٹ اردو،انگلش اور ریاضی کے مضامین میں لیا جائے گا۔جسے وزیراعلی روڈ میپ ٹیم اور آڈیٹرز منعقد اور مانیٹرکریں گے۔اس حوالے سے پارٹنر سکولوں کی رہنمائی کے لئے ضروری تفصیلات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر مہیا کردی گئی ہیں۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام سے قصور،وہاڑی اور پاکپتن میں منسلک 161 سکولوں کا 15 واں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ آج منعقد ہوا۔اب یہ ٹیسٹ سوموار کو کہروڑ پکا،جلالپور پیروالہ اور شجاع آباد میں منعقد ہو گا۔جس میں 136 سکول حصہ لیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes