ایسی کہانیوں کا انتخاب کریں کہ جس میں انٹرٹینمینٹ کے ساتھ سبق بھی ہو ، اداکار تنویر احمد جانی

Published on December 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

کراچی(یواین پی) ہماری فلم کی کہانیاں منفرد مختلف انداز کی ہونی چاہئیں اپنے تہذیب وتمدن اور معاشرتی اقدار کودیکھتے ہوئے ایسی کہانیوں کا انتخاب کریں کہ جس میں انٹرٹینمینٹ بھی ہو اور سبق بھی،’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘کی کہانی میں جڑے ایسے ہی مسائل کو دکھایا گیا ہے جسے بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے کے لیے بنایا گیا ہے، یہ بات معروف کامیڈین اور ٹیلی وژن وفلم کے اداکار تنویر احمد جانی نے ایک ملاقات میں گفتگو میں بتایا انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کی پہلی آرٹ فلم ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘میں کام کر رہا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس کا حصہ بنا، طلال فرحت کے جملوں میں زندگی کی وہ کڑوی حقیقتیں ہیں جنہیں پڑھ کر احساس ہوا کہ زندگی کی اس دوڑ میں سب ہی اکیلے ہیں اور رشتوں کے ان بندھنوں میں کہیں نہ کھیں جھول ضرور ہے اور وہ ایک ایسے دھاگے سے جڑے ہیں جو نہایت ہی کچا ہے انہیں دھاگوں میں پڑی گٹھانوں کو سلجھانے کے لیے ایسے ہی موضوع پر قلم اٹھایا ہے،ہم سب نے دیکھا کہ ان کے کام کرنے کا انداز بالکل الگ ہے وہ آرٹسٹ کو بنا کوئی ٹینشن دے کرنارملی انداز میں کام کو ہنستے گاتے نکال لیتے ہیں اوراور ان کے اس انداز سے تمام ہی نئے اداکار خوش ہیں اور کام سیکھنے میں دلچسپی لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ اسی طرح کے سبجیکٹس پر فلم بنا کر دیگر ممالک کی فلموں کامقابلہ کرسکیں،آنے والی چند فلموں کی ٹریلرز کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کے کندھے اب مضبوط ہونا شروع ہو گئے ہیںیہ درست ہے کہ میڈیا کی روز افزوں ترقی نے سب کے لیے دروازے کھول کر رکھ دیئے ہیں، جس میں جتنا ہنر ہے وہ ہنر دکھلا کر اپنے نام کو کام کے ساتھ جوڑ کر ترقی کر رہا ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ نئے فنکاروں کو لے کر ایک اچھی فلم بنائی جا سکتی ہے اورآج کے دور میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پروجیکشن بھی کچھ اس انداز سے ہونی چاہیئے کہ لوگ دیکھ کر یہ تو کہہ سکیں کہ ہاں! یہ معیار ہے اس فلم کا اور ہم مقابلہ کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes