وزیر اعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری مزید تاخیر کا شکار

Published on April 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری مزید تاخیر کا شکار ہو گئی،ہفتہ کو تیاریوں کے باوجود حلف برداری نہ ہو سکی،وفاقی حکومت نے صدر مملکت کے استفسار پر چیئر مین سینٹ کو حلف برداری کیلئے نامزد کیا مگر صدر کی جانب سے منظوری نہ ملنے کے بعد چیئر مین سینٹ لاہور نہیں جا سکے۔پنجاب انتظامیہ نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تیاریا ں مکمل کر لی تھیں جس میں 600ممانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔یاد رہے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے وزیراعلی سے حلف لینے سے معذرت کے بعد عدالتی حکم پروزیراعظم شہبازشریف نے چیئر مین سینٹ کو نامزد کرنے کی صدر عارف علوی کو یہ ایڈوائس دی۔ لاہورہائیکورٹ نے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لینے کے لئے کسی کو نمائندہ مقررکرنے کا حکم دیا تھا۔ادھر اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب حلف لینے کے معاملہ پر بھی مشاورت ہوئی۔ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ابھی سمری پر غور کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes