سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں چار احمقانہ غلطیاں

Published on August 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

777
ممبئی(یو این پی) بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ نے یوں تو 2015 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم اور اس نے کئی فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے ہیں لیکن فلم میں کچھ ایسی سنگین غلطیاں کی گئیں جن کے بارے میں پاکستان پر فلم بناتے ہوئے ڈائریکٹر کبیر خان کو ضرور معلوم ہونا چاہیے تھا، بظاہر تو یہ غلطیاں کسی کو بھی شائد سمجھ میں نہیں آئی ہوں گی چونکہ اس فلم میں سلمان خان پاکستان کی سرزمین پر بھی قدم رکھتے ہیں تو اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان کی جانب سے یہ بڑی غلطیاں ہیں۔ پہلی غلطی تو یہ ہے کہ فلم میں ننھی لڑکی جس کا تعلق پاکستان کے شہر ناروال سے ہے اور فلم میں ناروال کو کشمیر کا شہر اور تفریحی مقام دکھایا گیا ہے جہاں خوبصورت پہاڑ ہیں جبکہ اصل میں یہ نا تو کو ئی تفریحی مقام ہے اور نہ ہی یہ کشمیر میں ہے بلکہ یہ پنجاب کا شہر ہے۔ دوسری غلطی تو اس سے بھی زیادہ بڑی ہے اور وہ یہ ہے کہ سلمان خان کو فلم میں پاکستان سرحد میں داخل ہونے کے بعد ایک ڈھابے میں کھانا کھاتے دکھایا گیا ہے اور وہ پاکستانی ڈھابے والے کو پیسے دیتے ہیں جسے ڈھابے والا لے لیتا ہے جبکہ فلم میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ سلمان خان پاکستانی کرنسی کہاں اور کس سے حاصل کرتے ہیں۔ فلم میں ایک ہی میچ دو مقام پر براہ راست دکھایا گیا ہے جس میں شاہد آفریدی چھکا لگا کر انڈیا کو شکست دیتے ہیں، پہلے جب ننھی لڑکی شاہدہ اپنے گھر میں ہوتی ہے اور دوسری بار اس وقت جب وہ سلمان خان کے ساتھ بھارت میں ان کے گھر میں ہوتی ہے۔ فلم میں چوتھی غلطی انتہائی بڑی ہے جسے کوئی بھی دیکھ کر وقتی طور پر تو شائد نہ جان سکے لیکن غور کرنے کے بعد اس معلوم ہو جائے گا کہ نواز الدین جب ننھی لڑکی کو گھر پہنچانے کیلئے پاکستان کی عوام سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مدد کیلئے درخواست کرتے ہیں اور وہ یہ پیغام ‘یو ٹیوب’ پر اپ لوڈ کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں عرصہ دراز سے یو ٹیوب پر پابندی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog