ضلع وہاڑی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا

Published on November 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 530)      No Comments

وہاڑی (یواین پی) ضلع وہاڑی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ،ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حفیظ، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر احمد فراز نے بھی اس موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے ہم سب کو مل کر قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کی ذمہ داری پوری کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس مہم کے دوران پانچ لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے اور 1292 ٹیمیں پولیو کے قطرے پلانے کا فریضہ انجام دیں گی پولیو ٹیموں کی خصوصی مانیٹرنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes