کرپٹ اشرافیہ پاکستان کی حفاظت نہیں کر سکی، سراج الحق

Published on May 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ پاکستان کی حفاظت نہیں کر سکی، ایوانوں میں بیٹھنے والے معاشی دہشت گردی کررہے ہیں۔ہفتہ کو منصورہ میں جماعت اسلامی یوتھ لیڈرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پاکستان میں آج بھی چند خاندان عیاشی کررہے ہیں۔ ظالم سیاست دان مکہ کی بجائے امریکہ کی طرف دیکھتے ہیں اور اس کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست اشرافیہ کی سیاست ہیکیونکہ یہاں الیکشن پراربوں خرچ کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں غریب انتخاب نہیں لڑسکتا۔امیر جماعت اسلامی نے اپنی کہا کہ ہماری جدوجہد کسی خان کو اقتدار تک پہنچانیکے لئینہیں بلکہ اسلامی قوانین کینفاذ کیلئے ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان کے نوجوانوں نے کوایک حقیقت کیطور پردنیا کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہی نوجوان 2018 میں حکمرانوں کو سمندر برد کردیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy