مسلم لیگ ق کا حکومتی اتحاد چھوڑنے کا قوی امکان،آج حتمی فیصلے ہو گا

Published on March 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) حکومت مسلم لیگ (ق)کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئی جس کے باعث ق لیگ کی جانب سے حکومتی اتحاد چھوڑنے کا قوی امکان ہے جس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق)کی اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں مسلم لیگ (ق) کے اپوزیشن اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات سے متعلق غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشاورت اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ اس حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں اتوار کے اجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو حکومت تاحال مطمئن نہیں کر پائی ہے جبکہ مسلم لیگ ق اور حکومت میں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog