کمشنر ساہیوال ڈویژن کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن محمد علی اعجا زکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا دورہ

Published on April 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجا زکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال کا دورہ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ،میڈیسن سٹور،ایکسرے روم اور لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور علاج معالجہ کے سلسلہ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے رویے سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار وقت کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہترین ہونا چاہیے دکھی انسانیت کے لئے ڈاکٹرز و پیروا میڈیکل سٹاف کو وقف کرنا ہومعاملات کی بہتری کے لئے ہر شخص قربانی دینا ہو گی ہسپتالوں میں تشخیص سے لے کر علاج ،آپریشن ،اودیات کی فراہمی اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی جگہ بھی مریضوں اور ان کے لواحقین کو کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹارنے سروس ڈیلوری کو بہتر بنانے ادویات کی فراہمی اور سنیئرز ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بتایا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes