شلپا شیٹھی کو برطانوی شو میں جج بننے کی پیشکش

Published on May 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 2,045)      No Comments

Shl
ممبئی (یواین پی) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کو برطانوی شو میں جج بننے کی پیش کش ہوئی ہے۔زرائع ابلاغ کے مطابق 2007 ء میں برطانوی ریالٹی شو ’بگ برادر‘ جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شلپا شیٹی کو ایک دوسرے برطانوی ڈانس ریالٹی شو ’گاٹ ٹو ڈانس‘ میں جج بننے کی پیش کش ہوئی ہے تاہم انھوں نے ابھی تک اس کے لیے حامی نہیں بھری ہے۔اور وہ اس پر غور کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ شلپا بھارت میں ’نچ بلیئے‘ جیسے ڈانس ریالٹی شو کی جج رہ چکی ہیں ۔ 2007 ء میں ’بگ برادر‘ جیتنے کے بعد ان کے فلمی کریئر کو زیادہ فروغ تو نہیں ملا لیکن ان کو کئی ٹی وی شوز ضرور ملے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes