فرح خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے کا اعلان

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے کہا ہے کہ نہ ہی ہم نیب انکوائری سے چھپیں گے اور نہ ہی تحقیقات سے بچنے کی کوشش کریں گے، خود ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور میری قانونی ٹیم بھی نیب انکوائری کا سامنا کرے گی۔قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے انکوائری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ فرح خان کے کیس کے متعلق ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ نیب سابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زاہد اثاثہ جات کی انکوائری کرے گا۔اس حوالے سے فرح خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نہ ہی ہم نیب انکوائری سے چھپیں گے اور نہ ہی تحقیقات سے بچنے کی کوشش کریں گے بلکہ میں خود ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہوں گے اور میری قانونی ٹیم بھی نیب انکوائری کا سامنا کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy