نیویارک میں اُچھلتے کودتے اور ڈانس کرتے سانتاکلاز

Published on December 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 713)      No Comments

\"5\"

نیویارک… کرسمس کی آمد آمد ہے اور اسی مناسبت سے دنیا بھر میں کرسمس کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے ۔امریکی ریاست نیویارک بھی کرسمس کے بخار کی لپیٹ میں آچکی ہے جہاں اس تہوار کی رنگینیاں ہر سو بکھری نظر آرہی ہیں اور لوگ جی بھر کے شاپنگ کرنے میں مصروف ہیں۔گزشتہ دنوں شاپنگ سینٹروں میں موجود انہی افراد کو ایک دلچسپ و عجیب نظارہ دیکھنے کو ملا جب کئی سانتاکلاز سڑکوں پر نکل آئے۔20سے زائد سانتا کلاز کا لبادہ اوڑھے یہ افراد نیویارک کی مصروف شاہراہوں کے بیچوں بیچ اُچھلتے کودتے ،ڈانس کرتے دکھائی دیے جو موقع پر موجود لوگوں کیلئے تفریح کا سامان بن گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes