محکمہ زراعت کی آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس، پوٹاش، جپسم کی کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کا مشورہ

Published on February 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس، پوٹاش، جپسم کی کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اورنئے پتے نکلنے کا آغاز ہو چکاہے اس لئے باغبان فاسفورس اورپوٹاش کی کھاد کا تیسرا حصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصر صغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کہاکہ کھاد ڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں کابھی جائزہ لیاجائے۔انہوں نے کہاکہ تیلے، سکیل، گدھیڑی اور بور کی مکھی کے حملے کا جائزہ بھی لیتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ تعداد میں کیڑوں کے حملے کی صورت میں سپرے کرناچاہیے اور بور آنے و پھول نکلنے سے پہلے منہ سڑی کا سپرے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب آم کے پودے پر 30فیصد پھول آجائیں تو حفاظتی سپرے بھی ضرور کیاجائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme