کورونا کے بعد سنیماﺅں کی رونقیں بحال کرنا میرا مشن ہے سید نور

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

رومانس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ ہیوی بجٹ فلم ہے
فیصل آباد (یواین پی) معروف ڈائریکٹر سید نور نے سنیماﺅں کی رونقیں بحال کرنے اور شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے رومانس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ تیار کی ہے ڈائریکٹر سید نور دیگر فنکاروں کے ہمراہ فلم کی پروموشن مہم کے سلسلہ میں نگینہ سنی پلیکس سنیما میں تشریف لائے، اس موقع پر سنیما اونر چوہدری ثاقب کریم، منیجر محمد علی رضا شیخ اور فیملیز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی، پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کا ٹریلر بھی دکھایا گیا جسے شہریوں نے بہت پسند کیا، معروف ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ میں نے جب بھی پنجابی فلم ریلیز کی توعوام نے بہت پسند کی، کورونا کے بعد سنیماﺅں کی رونقیں بحال کرنا میرا مشن ہے، فلم میں پیار محبت ویکجہتی کا سبق بھی ہے بڑے عرصے کے بعد فلم بین سینما کی طرف آئیں گے، اس فلم میں نئے چہرے متعارف ہونگے، ہیوی بجٹ فلم ہے فلم کی کاسٹ میں صائمہ نور،جنت مرزا، بابر علی، راشد محمود، مصطفی قریشی، صائمہ سلیم، نغمہ بیگم، عامر قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ، اچھی خان، اقصی مختار، سید علی کرمانی افتخار ٹھاکر، آغا ماجد، خوشبو، سلیم البیلا، شیری ننھا شامل ہیں کینیڈا میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے عبداللہ خان کی یہ پہلی فلم ہے۔ اسکرپٹ اور ڈائریکٹریشن سید نور جبکہ پروڈیوسر صفدر ملک ہیں سنیما اونر ثاقب کریم نے کہا کہ سید نور نے اس فلم پر کافی محنت کی ہے مداح جھوم اٹھیں گے یہ فلم پنجابی سنیما کے دوبارہ ارتقاءکے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور گھریلو معاشرتی پنجابی فلموں کا دور پھر سے لوٹ آئے گا۔ یہ فلم خواتین کو بہت پسند آنے والی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes