نشتر ذون لاقانونیت پروان چڑھ گئی 2بار سیل کی جانے والی دوکانیں کھل گئیں پولیس سرپرست

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

صواآصل(یو این پی)نشتر ذون کاہنہ میں قبضہ مافیہ کا کارنامہ نشتر ذون کی جانب سے 2 بار سیل کی جانے والی غیر قانونی دوکانیں کھول دی گئیں تالے توڑ دئیے گئے استغاثہ پر پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں رہی تاحال دو بار سیل کردہ دوکانیں بند نہ ہو سکیں تھانہ کاہنہ پولیس سرپرست تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں قبضہ مافیہ کا کارنامہ نشتر ذون کی جانب سے 2بارسیل کی جانے والی غیر قانونی دوکانوں کے تالے توڑ دئیے گئے چیف افیسر لاہور میٹروپولیٹن علی عباس بخاری کے حکم پر ایم او آر لاہور شہزاد اقبال قریشی نے تھانہ کاہنہ کے باہر متعدد دوکانوں کو سیل کیا ہاشم نامی شخص اور دیگر نے تالے توڑ کر دوکانیں کھول لیں دوبارہ شکایت پر دوکانوں کو سیل کرتے ہوئے نشتر ذون کی جانب سے استغاثہ دیا گیا جس پر تھانہ کاہنہ پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں رہی اور ٹال مٹول کرتی رہی آخر کار ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی مداخلت پر مقدمہ درج کیا گیا قبضہ مافیہ نے دوبارہ گورنمنٹ کی جانب سے 2بار سیل کی جانے والی دوکانوں کو کھول رکھا ہے جسکی لاٹھی اسکی بھینس کے مناظر زیر نظر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes