محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی کے لئے کاوشیں اور سر و یلینس کا کام بہتر ین ہے حسنین خالد

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

سرکاری سطح پر کی جانے والی کاوشیں عوامی حمایت اور تعاون سے ہی ثمر آور ہو سکتی ہیں
اوکاڑہ(یواین پی) قائمقام ڈپٹی کمشنر حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر کی جانے والی کاوشیں عوامی حمایت اور تعاون سے ہی ثمر آور ہو سکتی ہیں ڈینگی ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شہری ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گھروں،محلوں اور اپنے علاقہ کو صاف ستھرا اور خشک رکھنے میں لوگوں کا تعاون کامیابی کی کلید ہے محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی کے لئے کاوشیں اور سر و یلینس کا کام بہتر ین ہے برسات کے دنوں میں سرکاری محکمے مزید احتیاط اور نگرانی کو اپنا شعار بنائیں۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوا لقر نین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی مو جود تھے۔ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیں قائمقام ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے محکمہ بلڈنگ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ انسداد ڈینگی میٹنگ میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog