تمام سر کاری محکمے بالخصوص بلدیاتی ادارے عید پلان مرتب کریں، محمد علی اعجاز

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ تمام سر کاری محکمے بالخصوص بلدیاتی ادارے عید پلان مرتب کریں اور اس سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنائیں سوک سروسز کی فراہمی کے ادارے مساجد اور عید گاہوں کے راستوں کی صفائی،عارضی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کریں مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لئے بھی فول پروف انتظامات کئے جائیں عید الفطر کی چھٹیوں ک دوران ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے محکمے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے عید الفطر کے سلسلہ میں ضلعی محکموں کی جانب سے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین سمیت تینوں تحصیلوں کے چیف افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے عید پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران افسران طے شدہ ایس او پیز کی پیروی کریں گے اور اپنے اپنے محکموں کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران کئے گئے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog