ون ویلنگ اور اسلحہ نمائش کرنے والوں کے خلاف زیر و ٹالرنس کی پالیسی کو اپنائی جائے گا، ترجمان پولیس

Published on May 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اوکاڑ ہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارنے سب ڈویژنل پولیس افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کی آمد ہے جس کو ہر پاکستانی خوشیوں سے مناتا ہے خا ص کر طالب علم اور ون ویلر اس خوشی کے دن سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں اور دوسروں کو اپنے کرتب دیکھانے کی سعی اور چاہت کا لالچ ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے بعض اوقات ان کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے بر وقت بہتر حکمت عملی کو اپنایا جائے تو اس جان لیوا کھیل سے بچا جا سکتا ہے جیسے کہ پنجاب گورنمنٹ نے قبل ازیں ہی ون ویلنگ پر پابندی لگا رکھی ہے جس پر عملدرآمد کی تمام تر ذمہ داری پولیس ادارہ پر ہے جو معاشرہ کو بہتری کی طرف لا سکتا ہے اس لیے عیدکے دن بلاامتیاز ون ویلر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائے اور محلہ کی سطح پر عوام کو بریف کریں کہ اپنے بچوں کو اس جان لیوا کھیل سے ہر صورت میں منع کریں اور اس کھیل کے فائدے اور نقصانات کو اجاگر کرائیں تعلیم ہی اچھے معاشرہ کی بنیاد اور کنجی ہے ون ویلنگ کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے آپ اپنے اپنے دائرہ اختیار علاقہ کے اندر موٹر سائیکل مکینکس جو موٹر سائیکل سلنسر تبدیل یا ایسی تبدیلی کرنے جس سے ون ویلنگ کے خطرات اور شور بڑھ سکتا ہو کو وارنگ لیٹر جاری کریں اور بہتر حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ون ویلنگ کے خاتمہ کو یقینی بنائیں اس سلسلہ میں اپنے اپنے تھانہ جا ت کے ایس ایچ او کو ہدایت دیں کہ اپنے اپنے علاقہ میں سپرپرائز وزٹ کریں اور ایسے موٹر سائیکل تیار کرنے والے مکینکس کے خلاف بھر پور کارروائی کریں تاکہ اوکاڑہ میں ون ویلنگ کا مکمل طور خاتمہ کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ بغیر نمبر پلیٹ، غیرنمونہ نمبر پلیٹ، سبز نمبر پلیٹ، کالے شیشے والی گاڑیوں اور خاص کر کم سن موٹر سائیکل ڈرائیور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ غفلت اور کوتاہی کی صورت میں متعلقہ پولیس آ فسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy