پاکستان نے آئی ایم ایف کیساتھ ریکارڈ 6جائزے کامیابی سے مکمل کئے :اسحاق ڈار

Published on April 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

215
اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ریکارڈ چھ جائزے کامیابی سے مکمل کئے ہیں، حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، پاکستان کی معیشت مستحکم ہے۔انہوں نے یہ بات عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے نمائندہ برائے پاکستان توقیر میرزوف سے ملاقات میں کہی وزیر خزانہ نے ان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورتحال اور آئی ایم ایف کے ساتویں جائزہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ ریکارڈ چھ جائزے کامیابی سے مکمل کئے ہیں جبکہ ماضی کی حکومتیں دو جائزوں سے آگے نہیں بڑھ سکیں۔ یہ موجودہ حکومت کی اصلاحات اور محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جو محض عالمی مالیاتی اداروں کیلئے نہیں بلکہ ملک اور عوام کے مفاد میں کئے گئے ہیں۔ یہ ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور یہ آئی ایم ایف کے ساتویں جائزہ کے لئے تیار ہے۔ پاکستانی معیشت کو بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے مثبت قرار دیا ہے۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن اور سیکورٹی کا حتمی فائدہ معیشت کو پہنچے گا۔ اس موقع پر آئی ایم ایف کے نمائندے نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ساتویں جائزہ میں توانائی کے شعبہ میں کئے گئے کام کے علاوہ 2015-16ء کے بجٹ اور محصولات میں اضافے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes