وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا میانوالی میں 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

Published on May 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments


لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا میانوالی میں 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب،ملزمان کی گرفتاری کا حکم:وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میانوالی میں 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کا کوٹ رادھا کشن کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 بھائی بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہار افسوس:وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کوٹ رادھا کشن کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 بھائی بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ افسوسناک واقعہ میں 4 بھائی بہنوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے اورواقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes