تیز گام میں خواجہ سراؤں کی رقص کی محفل،وزیر ریلوے نے نوٹس لے لیا

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) نجی شعبے کی ٹرین تیزگام میں غیر اخلاقی رقص پر وزیر ریلوے نے نوٹس لے لیا۔نجی شعبے کے تحت چلنے والی وی آی پی ٹرین تیز گام میں خواجہ سراؤں کی رقص کی محفل رچائی گئی، ٹرین انتظامیہ نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کردیں، ٹرین مینجر کی ڈائئنگ کار میں رقص کی محفل سجانے کی ویڈیو میڈیاکو موصول ہوئی، خبر آنے کے بعد وزیر ریلوے نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جس کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، مناسب جواب اور وضاحت نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme