فیصل آباد چھاپے،گوداموں میں ذخیرہ کی گئی10 ہزار 990 میڑک ٹن گندم ضبط

Published on May 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں گندم کی خریداری مہم کے دوران گوداموں میں ذخیرہ کی گئی 10 ہزار 990 میڑک ٹن گندم ضبط کرلی گئی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 9 مقدمات درج کرائے گئے۔یہ بات جمعہ کو ڈویژنل کمشنر زاہد حسین کی زیر صدارت گندم خریداری مہم پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی شہزاد،ایڈیشنل کمشنر ریونیوطارق نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وریونیو عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈشاہد کھوکھر،اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول،ڈی ایف سی وقار یوسف اور جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوارک گندم کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک روک تھام کیلئے سرگرم عمل ہیں اور اس سلسلے میں 771 ریڈز کرکے بھاری گندم قبضہ میں لی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ نے بتایا کہ گندم ذخیرہ کرنے کی پاداش میں فلور ملز کے خلاف بھی ایکشن کا سلسلہ جاری ہے اور 242 شوکاز نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ 3 ملز کے لائسنس کینسل،4 کے معطل،ایک کروڑ 15 لاکھ جرمانہ اور 32 سو میڑک ٹن سے زائد کوٹہ معطل کیا گیا۔انہوں نے باردانہ کی تقسیم اور گندم خریداری مہم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خریداری سنٹرز سے اب تک 15616 کسان مستفید ہوئے 112فیصد باردانہ تقسیم اور 91.65 فیصد گندم کی خریداری ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گندم کی خریداری کے ہدف کو بڑھایا گیا ہے اور مقررہ ٹارگٹ کے حصول کیلئے اقدامات تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے ڈویژن بھر میں گندم کے مختص کردہ ہدف کو یقینی بنانے کا حکم دیااور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز مہم کی مانیٹرنگ جاری رکھیں۔انہوں نے خریداری سنٹرز پر انتظامات کو چوکس اور مکمل رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ گندم کی سمگلنگ وذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme