انسانیت کی فلاح و بہبود نیکی اور اجر کاکام ہے ڈاکٹر خیر الزماں

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

5-12-2014
وہا ڑی (یواین پی) ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر خیر الزماں نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود نیکی اور اجر کاکام ہے وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ نے اپنے بندوں کے خدمت کے لیے چن لیا یہ بات انہوں نے رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122، کامسیٹس یونیورسٹی اور پلان پاکستان کے ا شتراک ریسکیو اسٹیشن پر منعقدہ سیمینار اور واک سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر اسد افضل ہمایوں انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ڈاکٹر محمد اکرم پنوار، سو شل و یلفیئر آفیسر ر ائے اختر اظہر ،ڈی او پا پو لیشن راؤراشدحفیظ ،پلا ن پا کستا ن انٹر نیشنل کے اعجا ز معظم ،صد ر پر ایؤ یٹ سکولز ایسوسی ایشن میا ں جہا نز یب ، سماجی تنظیم سو شل ویلفیئر کے اللہ دتہ سہو اور ریسکیو و النٹئیر کی بڑی تعد اد موجود تھی ڈاکٹر خیر الزماں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محض حکومت پر تمام ذمہ داری ڈالنا مناسب نہیں ہمیں اپنے معاشرتی مسائل کے حل اور کسی بھی ایمرجنسی میں مدد کے لیے ذاتی طو رپر بھی کاوشیں برؤئے کار لانا ہیں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122 محمد اکر م پنو ارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ان رضا کا روں کو خر اج تحسین پیش کر نا ہے جو اپنی ذاتی مصر و فیا ت کو تر ک کر تے ہوئے اپنا قیمتی و قت کسی لا لچ اور غرض سے بے نیاز ہو کر انسا نیت کی خد مت کے لیے وقف کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ہر شہری کی تربیت کے لیے کوشاں ہے اور اب تک مختلف تعلیمی ،صنعتی و تجارتی اداروں کے رضا کاروں کو شہری دفاع کی تربیت دی جا چکی ہے اور یہ تربیت یافتہ لوگ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کسی سرکاری امداد کے بغیر فوری طور پر ریسکیو آٖپریشن کے لیے تیار ہیں اس موقع پر صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب نے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانا بہت بڑے اجر وثواب کا کام ہے انہوں نے ریسکیورز کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ریسکیو سیفٹی آفیسر عبد الجبا ر نے بتایا کہ کمیو نٹی ایمر جنسی ریسپا نس ٹیم کا قیا م عمل میں لا یا جا رہا ہے کسی بھی بڑے حا د ثہ یا سا نحہ کی صو ر ت میں جائے حادثہ پر خدمات انجام دے گی بعد ازاں ایک واک اور رضاکاروں کی رجسٹریشن کی گئی اس موقع پر ریسکیو و النٹےئرز نے تر بیت کا عملی مظا ہر ہ کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes