رانا بشارت علی خان کو اقوام متحدہ میں عالمی مفسر منتخب ہونے پر مبارکباد

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چنڈ)رانا بشارت علی خان کو اقوام متحدہ میں تین سال کیلئے عالمی مفسر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں بانی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا دوبارہ اقوام متحدہ میں منتخب ہونا قابل فخر ہے اس عظیم رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیئرمین آئی ایچ آر ایم تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان کے چیئرمین رانا غلام نبی کی قیادت میں تمام عھدیدار و میمبران اور رضاکار سب ساتھ مل کر بلاتفریق رنگ نسل و مذھب کے انسانوں کی خدمت اور ہر مظلوم کی مدد کلئے اپنی مدد آپ کے تحت جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے سرگرم عمل ہیں ان خیالات کا اظھار انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ بانی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا بشارت علی خان کو اقوام متحدہ میں دوبارہ تین سال کلئے عالمی مفسر منتخب ہونے پر چیئرمین رانا غلام نبی اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان و ٹھٹھہ کے تمام عھیدران و میمبران کی جانب سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں یہ ہم سب کلئے خصوصی طور پر یورپ سمیت دنیا بھر میں رہنے والے تمام مسلمانوں اور مظلوموں کلئے قابل فخر کی بات ہے 2018 میں جب رانا بشارت علی خان بطور مفسر مقرر ہوئی تھے تو انہوں نے اپنی صلاحیت اور جرائت کا مظاہرا کرتے ہوئی کشمیر فلسطین اسرائیل سمیت برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے ان پر پابندیاں بھی عائد کردی گئی تھی لیکن پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود رانا بشارت علی خان اپنے موقف پر قائم رہے ہمیں فخر ہے کہ ایک بار پھر ان کو موقعہ ملا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرین ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو پیروکار لاتے ہوئی انسانوں کی خدمت اور ہونے والے ظلم پر اپنی آواز بلند کرینگے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog