قوم تقسیم درتقسیم ہوچکی،نفرت کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کام کرنا ہے،شہبازشریف

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی جلسے میں نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کرکے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔پیر کو قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے سراج الدولہ اور میرجعفر کا نام لے کرجو مثال دی اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی، عمران خان نے کہا سراج الدولہ کے سپہ سالار میر صادق اور میر جعفر غدار نکلے، عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں جو زہر اگلا وہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم تقسیم درتقسیم ہوچکی ہے، زہر گھول دیا گیا ہے، عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کرکے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا، پاکستان کو امریکی دھمکی کی تاریخ تو بہت پرانی ہے اس میں سازش کا عنصرکہاں سے نکلا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انہیں آئین و قانون کے ذریعے نہ روکا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک لیبیا اور شام کی تصویر بن جائیگا، آپ تو لاڈلے تھے آپ کو تو بچیکی طرح اس ادارے نے دودھ پلایا، 75 سال میں کسی منتخب حکومت کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا گیا جس طرح عمران نیازی کو کیا گیا لیکن اس کے باجود اس نے نہ کچھ سیکھا اور نہ کوئی کارکردگی دکھائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题