سعودی حکومت کا انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی اشیاء اور پرتعیش سامان پر نیا ٹیکس عائد

Published on June 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

ریاض ( یو این پی) حکومت نے تمباکو اور اس سے تیار کردہ مصنوعات اور توانائی بڑھانے والے مشروبات پر ٹیکسوں کی شرح میں 100 فی صد اور دیگر کولڈ ڈرنکس پر 50 فی صد اضافی ٹیکس عاید کر دیا گیا   سعودی عرب پہلا ملک نہیں جس نے پرتعیش اشیاء اور مضرصحت چیزوں پر بھاری ٹیکس عاید کیا ہے خلیج کے بیشتر ممالک پہلے اس طرح کی چیزوں پر ٹیکس لگا چکے ہیں سعودی حکومت کی طرف سے مضر صحت سمجھی جانے والی منتخب اشیاء پر ٹیکس عاید کیا ہے خاص طور وہ اشیاء جنہیں عالمی ادارہ صحت بھی انسانی صحت اور ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دے کران کا استعمال محدود کرنے کی سفارش کرچکا ہے سعودی عرب عالمی معاہدوں کی رو سے مضر صحت اشیاء کے استعمال کی روک تھام کی شرایط کا پابند ہے اس کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے ٹیکس ریفارمز پروگرام کے تحت بھی پرتعیش اشیاء اور صحت کو نقصان پہنچانے والی چیزوں پر ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نئے ٹیکس سسٹم کے تحت گیس مشروبات کی ڈیڑھ ریال کی پیکنگ کے نئے نرخ 2.25 ریال مقرر کیےگئے ہیں۔توانائی بڑھانے کے لیے استعمال کیے جانے والے مشروبات کی قیمتوں میں 100 فی صد اضافہ کیا گیا ہے ایسے مشروبات کی تین ریال پیکنگ کی نئی قیمت چھ ریال اور دو ریال کی چار ریال ہوگی۔ تمباکو اور اس سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی 10 ریال پیکنگ کی نئی قیمت 20 ریال اور 12ریال کی 24 ریال ہوگی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes