مسلم لیگ ن پہلے بھی بحرانوں سے نکالتی رہی ہے، اب بھی نکالے گی۔ ارمغان سبحانی

Published on May 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات نتھک محنت کر رہے ہیں
لاہور(یو این پی)وریو فیملی کے چشم و چراغ،سدا بہار ایم این اے ارمغان سبحانی نے سابق ناظم،سابق ترجمان ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیالکوٹ اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چویدری عصمت اللہ وریاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صد رمحترمہ مریم نواز اور وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کا عوام کی جانب سے بھر جگہ شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔ملک کے عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات نتھک محنت کر رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ملک کے کونے کونے تاریخی استقبال ھو رہے ہیں ضلع سیالکوٹ واقعی مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن عوام رابطہ مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاں اور تحریک انصاف کے وزرا نے جو ملکی معیشت سمیت ھر شعبہ میں تباہی پھیری ہے اسے ٹھیک کرنے میں اب وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان میں امن برداشت ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو ایٹمی پاور بنایا پوری پاکستانی قوم مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے خوش تھی لیکن پھر سلیکٹڈ نے آکر معیشت کا بیڑہ غرق کردیا لیکن عوام یقین رکھیں کہ مسلم لیگ ن وطنِ عزیز کو پہلے بھی بحرانوں سے نکالتی رہی ہے اور اب بھی نکالے گی۔ وطنِ عزیز میں اب عوام کی بہتری کے لئیے کام ہوگا اور تمام چیلنجز سے مسلم لیگ ن سرخرو ہو کر نکلے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog