مسلمان طالبہ کے نعرہ تکبیرنے بھارتی بُت خانوں میں ہلچل مچا دی سیٹھ عابد عزیر

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

مودی کی حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور مظالم میں اضافہ ہورہا ہے
حبیب آباد(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء سعودی عرب کے کوارڈینیٹر سیٹھ عابد عزیر نے کہا کہ بھارتی مسلمان طالبہ کے نعرہ تکبیرنے بھارتی بُت خانوں میں ہلچل مچا دی،بی جے پی اورآرایس ایس کے غنڈوں کا شیرنی کی طرح ڈٹ کر سامنا کرنے والی مسلم طالبہ کے نعرہ تکبیر سے بھارت کے در و دیوارگونج اٹھے، جے شری رام کے نعرے لگانے والے انتہا پسند ہندوؤں کے نرغے میں غیرت ایمانی کا اظہارکرنے والی مسکان خان اسلام کی سربلندی کی علامت ہے، جبکہ حجاب سمیت برقعہ کی مخالف پر بھارتی حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کرناٹک اور دیگر شہروں میں حجاب اور برقعہ کی حمایت میں درجنوں مظاہر ے بھی ہو رہے ہیں جس سے پریشان بھارتی حکومت نے کرناٹک میں تمام تعلیمی اداروں اورکالجز کو تین دن کیلئے بند کردیا ہے مودی کی حکومت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، وہ غنڈوں کے ہجوم سے بالکل خوفزدہ نہ ہونے اور نعرہ تکبیربلند کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی اپنے حفظ و ایمان میں رکھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes