لندن میں کوئی بڑا اجلاس نہیں، خیرسگالی ملاقات کے لئے جا رہے ہیں،خواجہ آصف

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو چھوٹ ملنی چاہیے، اس نے جو کرنا ہے کرلے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ لندن میں کوئی بڑا اجلاس نہیں، خیرسگالی ملاقات کے لئے جا رہے ہیں جب سے حلف اٹھایا ہے ہم سوچ رہے تھے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لندن کا دورہ سیاسی نہیں، ہمارے قائد وہاں ہیں، احترام میں ان سے ملاقات کرنے لندن جارہے ہیں، ہماری ملاقات کرٹسی کے طور پر ہو گی، ان سے مشاورت بھی کریں گے، کوئی خصوصی ایجنڈا لے کر نہیں جارہے ہیں۔ قائد سے سیاسی مشاورت کریں گے، ان سے ہدایات لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme