اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہے ہیں کسی سے بات نہیں کررہا، عمران خان

Published on May 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

لاہور (یواین پی) عمران خان نے اسٹیبلیشمنٹ کے لوگوں کے نمبرز بلاک کر دیے، اسٹیبلیشمنٹ سے روابط قائم ہونے سے متعلق سوال پر سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پیغامات آ رہے ہیں لیکن میں نے ان لوگوں کے نمبرز بلاک کر دیے ہیں، الیکشن کا اعلان ہونے تک کسی سے بات نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نےصحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوگا ، تب تک کسی سے بات نہیں ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہے ہیں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبرز بلاک کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ کرپشن اہم شخصیات اور ہمارا ایک ایشو ہے،لیکن مجھے کہا گیا کرپشن کیسز کی بجائے کارکردگی پر توجہ دیں، سوچ نہیں سکتا تھا کہ کرپشن طاقتور حلقوں کا مسئلہ نہیں ہے، ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا پاکستان پر ایٹم بم گرا دیے، ہمیشہ ایسے فیصلے ہوئے کہ میری حکومت کمزور ہوتی گئی، اگر فاروڈ بلاک بن جاتا تو ن لیگ کی سیاست ختم ہوجاتی، 8، 10لوگوں کو کرپشن پر سزا ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہونے دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes