پی ایس کیو سی اے کی خصوصی ٹیم کی ڈپٹی ڈائر یکٹر عبدالغفار خان نیازی کی قیادت میں فیکٹریوں کے خلاف کارروائی

Published on July 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 684)      No Comments

Water
اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین اور ڈائر یکٹر جنرل محمد خالد صدیق کی ہدایت پر پی ایس کیو سی اے کی خصوصی ٹیم نے ڈپٹی ڈائر یکٹر، انچارج عبدالغفار خان نیازی کی قیادت میں اسلام آباد ریجن میں غیر معیاری اشیاء ضروریہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بند بوتل پانی کے برانڈ سماء سیف الائف ، فریش ڈراپ، ڈیو ڈراپس قرطبال چوک، سافٹ ان ، بیور لے ڈیو ڈراپ اور ایکوا فریش کو سیل بمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یہ کارروائی پی ایس کیو سی اے ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی۔ یاد رہے کہ پی ایس کیو سی اے ایکٹ 1996ء کی شق 14 کے تحت وفاقی حکومت پی ایس کیو سی اے کی معاونت سے اشیاء ضروریہ کے نوٹیفکیشن، ایس آر او جاری کرتی ہے جس کے تحت ہر وہ آرٹیکل، مصنوعات جو کہ اس میں شامل ہو گا، اس کی تیاری اور پیداوار، تحویل اور فروخت کیلئے پی ایس کیو سی اے کا لائسنس ہونا ضروری ہے ۔ اس اشیاء ضروریہ کی لسٹ میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹم شامل ہیں۔ بغیر پی ایس کیو سی اے لائسنس ان اشیاء کی تیاری ، پیداوار اور تحویل اور فروخت کرنے والے شخص یا ادارہ کے پیداواری یونٹ کو مذکورہ ایکٹ کی شق 15 تحت سیل بمہر اور شق 22 کے تحت عدالت سے سزا دلوانے کی استدعا کی جاتی ہے کہ جو کہ کم از کم 50 ہزار روپے یا ایک سال قید یا دونوں سزائیں بیک وقت بھی ہو سکتی ہیں۔ پی ایس کیو سی اے اسلام آباد اور ریجنل انچارج عبدالغفار خان نیازی نے کہا کہ اشیاء ضروریہ بالخصوص اشیاء خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام ایسے کارخانہ داروں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ اشیاء ضروریہ کی تیاری ، تحویل یا فروکت میں ملوث ہیں وہ فی الفور پی ایس کیو سی اے کا لائسنس حاصل کر لیں بصورت دیگر ان کے پیداوارسیل بمہر کر کے پی ایس کیو سی اے ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题