سسرالیوں کا بہو پر تشدد پولیس مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

Published on May 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

صواآصل(یو این پی )تھانہ کاہنہ کے علاقہ کچا شہزادہ روڈ پر سسرالیوں کا بہو پر تشدد کیا گیا بتایا گیا ہے کہ ثمرہ بی بی کو اسکے دیوروں ساجد اور نذاکت وغیرہ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ثمرہ بی بی کے کپڑے بھی پھٹ گئے محنت کش رفاقت کا اپنے بھائیوں ساجد اور نذاکت سے لین دین کا تنازعہ تھا جس پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا اس دوران اسکی بیوی ثمرہ بی بی پر بھی تشدد کیا گیا ثمرہ بی بی نے مبینہ الزام عائد کیا کہ تھانہ کاہنہ میں درخواست دینے کے باوجود پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے تھانہ کاہنہ پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے قبل ازیں بھی متعدد بار شدید تشدد کیا گیا پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کرتی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy