اولین ترجیح دوست ممالک سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لاناہے بلاول بھٹو

Published on May 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

عمران نیازی کو صدر زرداری نے ایسا سیاسی چھکا مارا ہے جس سے وہ حواس باختہ ہو گیا وزیر خارجہ
بورےوالا( یواین پی) پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی و تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن نے گذشتہ روز بلاول ہاؤس اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور پھول پیش کئے اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر انہیں دنیا بھر سے دوست ممالک کے وزراءخارجہ نے ٹیلی فون پرمبارکباد دی اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح دوست ممالک سے دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دیکر ان میں مزید بہتری لاناہے جبکہ معاشی اور تجارت کو مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے ترقی دینا ہے وزیر خارجہ نے کہاکہ عمران نیازی کو صدر زرداری نے ایسا سیاسی چھکا مارا ہے جس سے وہ حواس باختہ ہو گیا ہے رات کو جلسہ میں اپنی ہی کہی ہوئی بات کی صبح کو اس کی تردید کردیتا ہے اور صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کر کے اپنے اخلاقی دیوالیہ ہونے کا ثبوت دیتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes