خیبرپختونخوا: کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا

Published on December 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹرجاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہو گئی نصیر الدین سٹی ہپستال کوہاٹ روڈ پشاور میں تعینات انستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر محسن خان کورونا کے وائرس کا شکار ہو گئے۔ ڈاکٹر محسن خان کا کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خیبرثیجنگ ہسپتال پشاور کے آئی سی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہفتہ تک زیر علاج رہے۔کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہوگئی۔ خیبرثیچنگ ہسپتال پشاور میں اس وقت 95 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔اُدھر مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، وہ راولپنڈی کے سی ایم ایچ میں زیرِ علاج تھے۔مولانا طارق جمیل نے خصوصی دعائیں کرنے پر تمام شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحت یابی کیلئے مزید دعاؤں کی ضرورت ہے، اللہ اپنی رحمت سے اس وباء سے خلاصی نصیب فرما۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 87 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 250 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes