خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں، مریم نواز

Published on May 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

گجرات(یواین پی) جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں، الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد نوازشریف لندن سے فیصلہ کرے گا، مریم نواز کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ویڈیو سامنے لاؤ پھر نواز شریف کا ظرف دیکھنا، وہ تمہیں شہباز شریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران تمہارے کھانے میں کوئی زہر ملائے گا تو گھر والا ہوگا۔انہوں نے شرکائے جلسہ کی تعداد کے حوالے سے کہا کہ گجرات کے جلسے نے تمام جلسوں کاریکارڈ توڑدیا، تاریخی جلسے پرگجرات کے لوگوں کا شکریہ، عمران خان حکومت جانے پردن رات ماتم کررہے ہیں، میرابس چلے توعمران خان کا نام کبھی اس زبان سے نہ لوں، اس فتنے کے شرسے لوگوں کوبچاؤں گی، پہلےاس نے جعلی خط پیش کیا پھر عالمی سازش کا رونا شروع کیا، اب عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے کہتا ہے کہ میری جان کوخطرہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جب آپ اقتدارمیں تھے تونہ سازش تھی نہ آپ کی جان کوکوئی خطرہ تھا، عوام آپ سے 4 سال کی کارکردگی کا حساب مانگتے ہیں، آپ کی کارکردگی صفرہے اس لیےجھوٹ پرجھوٹ بول رہے ہو، جب کارکردگی نہ ہوتو پھرجھوٹے ڈرامے کرنے پڑتے ہیں، خان صاحب! ہماری دعا ہے کہ آپ زندہ رہیں اورنوازشریف کی کامیابیاں دیکھتے رہیں۔ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اول تویہ کہ ویڈیوجھوٹ ہے لیکن اگر ہے تو سامنےلاؤ، حادثے کا انتظارمت کریں، آپ ویڈیوسامنےلائیں ، پھرنوازشریف کا ظرف دیکھنا وہ تمہیں شہبازشریف سے زیادہ سیکیورٹی دے گا، یہ اپنی تقریر میں زہر کا ذکر کر رہا تھا، اگرآپ کے کھانے میں کوئی زہرملائے گا تووہ آپ کا کچن یا گھروالا کوئی ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题